لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز میں نئے کنٹرولر امتحانات کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے تمام افسران کو 18 ماہ کی مدت کے لیے ڈپوٹیشن پالیسی 1998 کے تحت ان عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ رسمی نوٹیفکیشن کے مطابق درج ذیل افسران کی تعیناتیاں کی گئی ہیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے لیے گورنمنٹ ایم اے او گریجویٹ کالج لاہور میں گریڈ 18 کے اسسٹنٹ پروفیسر توصیف الرحمٰن کو کنٹرولر امتحانات تعینات کر دیا گیا ہے۔ توصیف الرحمن قبل ازیں عارضی چارج پر پہلے ہی تعلیمی بورڈ لاہور میں فرائض سرانجام دے رہے تھے
کےپی کے، یونیورسٹیوں کے مسائل پر کیئر ٹیکر حکومت اور وائس چانسلرز سر جوڑ کر بیٹھ گئے
یونیورسٹی آف ساہیوال کے ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات مبشر سعید کو کنٹرولر امتحانات راولپنڈی بورڈ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے تنویر اصغر کو اضافی چارج سے فارغ کیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملتان کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس حنا چوہدری کو کنٹرولر امتحانات فیصل آباد بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ڈسکہ کے پرنسپل و ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد زاہد کو کنٹرولر امتحانات سرگودھا بورڈ لگا دیا گیا ہے،
سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع
جنہوں نے ڈاکٹر نذر عباس کو اضافی چارج سے سبکدوش کیا ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد عابد بلال کو کنٹرولر امتحانات ساہیوال بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج (بوائز) چوبارہ سیالکوٹ کے پرنسپل و اسسٹنٹ پروفیسر محمد وقاص کو کنٹرولر امتحانات بہاولپور بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نعیم اقبال کو کنٹرولر امتحانات ڈی جی خان بورڈ لگا دیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن لیہ کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گل شیر کو کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعین ہونے والے کنٹرولرز امتحانات کو صوبائی کابینہ کی منظوری کے تحت ایک ابتدائی بنیادی تنخواہ کے برابر "آفیسرز الاؤنس” بھی فراہم کیا جائے گا۔ یہ تمام تر احکامات وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ غلام فرید کے دستخط سے فوری طور پر نافذ العمل کر دیے گئے ہیں
پشاور (سپیشل رپورٹر) پشاور یونیورسٹی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام صوبے…
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں سیکرٹریز کی تعیناتی کے لیے سات افسران…
ؒلاہور(ایجو کیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی ’ڈیبیٹنگ سوسائٹی‘ نے ’یومِ سیاہ…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) عدالتی حکم پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ نے سیکرٹری میٹرک بورڈ کراچی…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں…