KPK GOVT
اساتذہ کی 5 مختلف درجوں میں تقسیم، تدریسی معیار اور علم کی گہرائی جانچنے کے لیے امتحانات اور انٹرویو ہوں گے
پشاور (نیوز رپورٹر) صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام اساتذہ کے لیے "ٹیچنگ لائسنس” حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ نئی قانون سازی کے تحت اب صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے کے لیے لائسنس کا حصول ناگزیر ہوگا۔
لائسنسنگ اور درجہ بندی کا طریقہ کار: ذرائع کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت اساتذہ کو پانچ مختلف درجوں (Categories) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ درجے اساتذہ کی تعیناتی کی سطح یعنی پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری کے مطابق ہوں گے۔ لائسنس کے حصول کے لیے اساتذہ کو درج ذیل مراحل سے گزرنا ہوگا:
صوبائی حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد تعلیمی نظام میں اصلاحات لانا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اسکولوں میں صرف وہی اساتذہ پڑھائیں جو تدریس کے اعلیٰ معیار پر پورا اترتے ہوں۔ اس قانون سازی سے اساتذہ کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر ہوگا۔
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی نے نیو کیمپس کے گیٹ نمبر…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کیلئے نیا ڈریس کوڈ جاری کردیا…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) متروکہ وقف املاک بورڈ نے ٹرسٹ پراپرٹیز کی جیو ٹیگنگ کا…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ کے سرکاری کالجوں میں جعلی حاضریوں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ…
کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے اعلان کیا ہے کہ سردار بہادر…