بریکنگ نیوز

گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ کا عالمی اعزاز،وزیر اعلی کی حرم ریحان کو مبارکباد

گوجرانوالہ کی بیٹی کا عالمی اعزاز، بھارت کا 6 سالہ ریکارڈ توڑ کر گینز بک میں نام درج کرا لیا

​وزیراعلیٰ مریم نواز کی حرم ریحان کو مبارکباد، ایک منٹ میں 143 Knee Strikes کر کے تاریخ رقم کر دی

​گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر):

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی باصلاحیت ایتھلیٹ حرم ریحان نے مارشل آرٹس کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے بھارت کا 6 سالہ عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرا لیا ہے۔ گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن کی طالبہ حرم ریحان نے ایک منٹ میں گھٹنے کے ساتھ 143 مرتبہ (Knee Strikes) کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

​وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حرم ریحان کی اس شاندار کامیابی پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ:

​”حرم ریحان نے 6 سال بعد ایک بھارتی مرد کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی پرچم بھی بلند کیا ہے۔”

​وزیراعلیٰ نے حرم ریحان کے والدین اور ان کے کوچنگ اسٹاف کو بھی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بیٹیاں ہر میدان میں اپنی محنت اور لگن سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں اور حکومت ایسے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

​یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک بھارتی کھلاڑی کے پاس تھا، جسے حرم ریحان نے اپنی غیر معمولی پھرتی اور بہترین تکنیک کے ذریعے شکست دے کر پاکستان کے نام کر دیا۔ اس کامیابی پر گوجرانوالہ کے شہریوں اور طالبات میں خوشی کی

لہر دوڑ گئی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

17 منٹس ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

2 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

2 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

2 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

3 گھنٹے ago

میرپور بورڈ، نویں جماعت کے نتائج، 101سرکاری سکولوں کا نتیجہ صفر

آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…

4 گھنٹے ago