لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (جی سی یو) میں ایک روزہ ماحولیاتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی کے شعبے، یونیسیف، وفاقی وزارتِ ماحولیات اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تعاون سے کیا گیا
صوابی یونیورسٹی کے 3 اسکالرز سرکاری خرچ پر بیرونِ ملک جا کر غائب، قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان
کانفرنس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری وفاقی وزارتِ ماحولیات عامر محی الدین، ڈی جی ماحولیات پنجاب عبداللہ نذیر شیخ، نمائندہ یونیسیف صباحت عنبرین، معروف قانون دان احمد رافع عالم اور طلباء نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے کہا کہ عالمی آلودگی میں پاکستان کا حصہ صرف 4.0 فیصد ہے، جبکہ چار بڑے ممالک 50 فیصد کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ ہر ماہ 500 ایکڑ زرعی زمین ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں تبدیل ہو رہی ہے، جس سے مقامی ماحول اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے