پشاور (بیورو رپورٹ) گومل یونیورسٹی میں مبینہ جعلی ڈگریوں، مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ یونیورسٹی کی اندرونی تحقیقاتی دستاویزات اور سرکاری احکامات کے مطابق، ابتدائی انکوائری میں سیکڑوں مشکوک ڈگریوں، جعلی مالیاتی دستاویزات اور قواعد و ضوابط کے برعکس مالی لین دین کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اہم افسران کو معطل کر کے مزید اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دستیاب ریکارڈ کے مطابق، جن مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کا تعلق بنیادی طور پر سال 2019ء سے 2023ء کے عرصے سے ہے۔ موجودہ حکومت نے سال 2026ء میں ان معاملات کا سراغ لگایا، جس کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر 23 اپریل 2026ء کو ایک ابتدائی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اس کمیٹی نے یونیورسٹی کے ایفلی ایشن اکاؤنٹ اور الحاق یافتہ کالجوں کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق:
ابتدائی رپورٹ میں مجموعی طور پر 514 مشکوک ڈگریوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
انکوائری رپورٹ سامنے آنے کے بعد، گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے 143ویں اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ 23 مئی 2026ء کو جاری ہونے والے ایک سرکاری حکم نامے کے تحت:
کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ الحاق سیکشن، فنانس ڈائریکٹوریٹ، امتحانی شعبے اور فنانشل ایڈز آفس سمیت تمام متعلقہ دفاتر کا تفصیلی فرانزک آڈٹ کرایا جائے، تاکہ اصل مالی نقصان اور ذمہ دار عناصر کا حتمی تعین ہو سکے۔
ابتدائی انکوائری کے نتائج سامنے آنے کے بعد وائس چانسلر نے ایک نئی اور بااختیار تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جسے 30 روز کے اندر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا عزم ہے کہ تحقیقات کو مکمل شفاف انداز میں انجام تک پہنچایا جائے گا اور ملوث پائے جانے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ریکارڈ کا ایچ ای سی کے ڈگری ویری فکیشن سسٹم…
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس، نواز شریف سکول آف ایمیننس…
یو ای ٹی لاہور میں طلبہ سوسائٹیز کے صدور سے وائس چانسلر کی ملاقات، ترقیاتی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)زیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے بعض سکولوں…
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجوں میں 9 ہزار سے…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)کستان نیوی انجینئرنگ کالج کراچی کے وفد نے انڈسٹریل وزٹ کے سلسلے میں…