لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج عبد الغفار نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین اور یونیورسٹی کے پی آر او / پرسنل سیکرٹری شرجیل کے خلاف ہتکِ عزت کی پرائیویٹ کمپلینٹ نمبر 1260/2026 میں باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
یہ کیس یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے شعبہ فزکس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہلا ہنی کی جانب سے دائر کیا گیا ہے، جو پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 500/499/498 کے تحت درج کیا گیاہے۔
عدالتی چارج شیٹ کے مطابق، دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مشترکہ نیت کے تحت پریس کانفرنسز، انٹرویوز، اخبارات، الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور یونیورسٹی کے آفیشل سوشل میڈیا و ویب سائٹ کے ذریعے مدعیہ کے خلاف ہتک آمیز بیانات دیے اور شائع کروائے۔ چارج شیٹ میں درج ہے کہ
ملزمان نے مدعیہ کو "بلیک میلر” اور "کرپٹ خاتون” قرار دیا، ہراسانی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا اور انہیں بغیر قانونی اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر اور بیرونِ ملک مقیم ظاہر کر کے ان کی ذاتی، سماجی اور پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ دوسری شق کے تحت روزنامہ نوائے وقت اور روزنامہ ایکسپریس سمیت اخبارات میں ہتک آمیز مواد شائع کروانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
آج کی سماعت کے دوران مدعیہ ڈاکٹر شہلا ہنی بذاتِ خود اپنے وکیل محمد صفدر شاہین پیرزادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جبکہ ضمانت پر موجود دونوں ملزمان وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر سجاد مبین اور شرجیل اپنے وکلاء شبیر حسین اور رانا وقاص حبیب خان کے ہمراہ حاضر آئے۔
عدالت نے جب ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تو دونوں نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے ٹرائل کا سامنا کرنے کا دعویٰ کیا۔ فاضل جج نے استغاثہ کے گواہان اور شہادتیں قلمبند کرنے کے لیے مدعیہ کو آئندہ سماعت پر شواہد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی 5 دسمبر 2026 تک ملتوی کر دی۔
حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) انسدادِ رشوت ستانی کی خصوصی عدالت حیدرآباد کے جج سید خلیل…
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے لاہور بھر میں تعلیمی اداروں…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے فنون، سائنس و ٹیکنالوجی کی انجمنِ اساتذہ نے…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) انٹرنیشنل مینز ڈے کے موقع پر اقرا یونیورسٹی میں کھیلوں کے مختلف…
بہاولپور (ایجوکیشن رپورٹر) بہاولپور ای لائبریری میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے فارن میڈیکل گریجویٹس پاکستانی ڈاکٹرز…