ہاسٹل انتظامیہ کا طالبات کے ساتھ فراڈ، ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے نام پر لاکھوں بٹور لیے

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ملتان کے علاقے زکریا ٹاؤن میں واقع ‘الحمد گرلز ہاسٹل’ کی انتظامیہ کی جانب سے طالبات کے ساتھ فراڈ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہاسٹل انتظامیہ نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کی رجسٹریشن اور داخلے کا جھانسا دے کر طالبات سے لاکھوں روپے بٹور لیے، تاہم نہ تو رجسٹریشن کرائی گئی اور نہ ہی داخلہ بھیجا گیا۔

فریب کا شکار ہونے والی طالبات زینب علی، عظمیٰ بی بی، حفظہ جلیل، صبا تبسم اور مریم اعجاز نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہاسٹل انتظامیہ (جام زاہد عباس طاہر اور میڈم گلشن) نے 9 طالبات سے داخلوں کے نام پر بھاری رقم وصول کی۔ طالبات کے مطابق ان سے تین ماہ کے رہائشی اخراجات کی مد میں فی کس 60 ہزار روپے اور دیگر مدات میں 17 ہزار روپے علیحدہ سے اینٹھے گئے۔

جعلی واؤچر اور تعلیمی سال کی تباہی:

جب طالبات نے داخلے کی تصدیق کا مطالبہ کیا تو ہاسٹل انتظامیہ نے انہیں لالی پاپ دیتے ہوئے بینک کا جعلی (فیک) واؤچر تھما دیا۔

مستقبل خطرے میں: انتظامیہ کی اس شدید دھوکہ دہی کے باعث 9 طالبات کا قیمتی تعلیمی سال مکمل طور پر ضائع ہونے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

متاثرہ طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان، گورنر پنجاب، کمشنر ملتان اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹل انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے ان سے ہڑپ کی گئی رقم واپس دلائی جائے اور طالبات کے تعلیمی مستقبل کو تباہ ہونے سے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی طالب علم سفیان عباسی جاں بحق

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر…

7 گھنٹے ago

تاخیر سے کیوں آئےہو،قاری کا12سالہ طالب علم پر ڈنڈوں سے تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) مدرسے میں تاخیر سے پہنچنے پر قاری نے 12 سالہ طالبعلم کو ڈنڈوں…

19 گھنٹے ago

ایچی سن کالج لاہور کے بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کر دی گی

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ایچی سن کالج کے 24 رکنی بورڈ آف گورنرز کی…

21 گھنٹے ago

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا نام تبدیل کرکے ’کنگ سلمان یونیورسٹی فار نیشنل ڈیفنس‘ رکھنے کی منظوری

لاہور(ویب ڈیسک ) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا…

2 دن ago

اوورسیز پاکستانی کا 5 لاکھ کمپیوٹر ٹیبلٹ پاکستانی طلبہ کو عطیہ کرنے کا اعلان

ٹوکیو ( مانیٹرنگ ڈیسک )جاپان میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت راشد منہاس نے…

3 دن ago

کوہاٹ میں 12 سالہ طالب علم پر سکول مالک کا تشدد،ملزم گرفتار

کوہاٹ (نامہ نگار)کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں واقع نجی سکول کے مالک نے مبینہ…

3 دن ago