Categories: تازہ ترین

بھارت، امتحانی بے ضابطگیوں اور پیپر لیک کے خلاف پونے میں ہزاروں ایم پی ایس سی امیدواروں کا سڑکوں پر شدید احتجاج

پونے (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری ادارے ‘مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے ہزاروں امیدواروں نے امتحانی بے ضابطگیوں اور مبینہ پیپر لیک کے خلاف پونے شہر میں ایک بڑا احتجاجی مارچ نکالا۔ اونکاریشور مندر چوک سے ضلع کلکٹریٹ دفتر تک نکالے گئے اس مارچ کے دوران مظاہرین نے ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکرٹری کے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کے رکن اسمبلی روہت پوار اور کانگریس کے رکن اسمبلی وشوجیت کدم نے مظاہرے میں شرکت کر کے امیدواروں کے مطالبات کی حمایت کی اور حکومت سے تمام مطالبے فوری پورے کرنے کا زور دیا اور کہا کہ یہ کسی کی سیاسی تحریک نہیں بلکہ طلبا اور امیدواروں کی اپنی تحریک ہے۔

مظاہرین اور متاثرہ امیدواروں کے بنیادی مطالبات:

  • استعفیٰ اور نئی تقرریاں: ایم پی ایس سی کے چیئرمین اور سیکرٹری کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر فوری طور پر صاف شہرت رکھنے والے افسران کی تقرری کی جائے۔

  • آزادانہ تحقیقات اور فرانزک آڈٹ: کرائم برانچ کی جانب سے کمیشن کو دی گئی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کو عام کیا جائے، ملزمان اور منتخب امیدواروں کے کال ڈیٹیل ریکارڈ (CDR) کی جانچ کی جائے اور تمام مشتبہ امتحانی نتائج کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

  • شفافیت کی ضمانت: 25 اکتوبر 2026 کو ہونے والے گروپ-سی (کلرک اور ٹائپسٹ) کے ابتدائی امتحان کو شفاف انداز میں منعقد کرنے کی مکمل ضمانت دی جائے اور اسٹینوگرافر کے عہدے کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

  • حکومتی وضاحت اور چھان بین: ڈرگ انسپکٹر (گروپ بی) امتحان سے متعلق اعتراضات پر حکومت 8 دنوں میں وضاحت پیش کرے، جبکہ اسٹیٹ سروس مینز اور ایگریکلچر سروس امتحانات کے سوالات میں مبینہ کوتاہیوں کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

مظاہرین نے واضح کیا کہ جب تک بھرتی کے عمل میں مکمل شفافیت اور ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی یقینی نہیں بنائی جاتی، ان کا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

ہاسٹل انتظامیہ کا طالبات کے ساتھ فراڈ، ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے نام پر لاکھوں بٹور لیے

ملتان (ایجو کیشن رپورٹر) ملتان کے علاقے زکریا ٹاؤن میں واقع 'الحمد گرلز ہاسٹل' کی انتظامیہ…

6 گھنٹے ago

پنجاب، 25 ہزار سکول ٹیچر انٹرنز  کی نوٹیفکیشن کے بغیر تدریس جاری رکھنے کی ہدایت، کنٹریکٹ میں توسیع مؤخر

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں قائم سرکاری سکولوں میں ڈیوٹی انجام دینے والے 25 ہزار…

21 گھنٹے ago

پبلشرز سے رائلٹی نہ وصول کرنے کا فیصلہ، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کا عدالت جانے کا اعلان

 کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ ایکس ایمپلائز فاؤنڈیشن کا ایک اہم اجلاس…

1 دن ago

آسٹریا, اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی 14 سال سے کم…

1 دن ago

یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں میں ‘عالمی شہریت’ کی تعلیم دینے کا منصوبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ…

1 دن ago

11 سال بعد بھی خودمختاری خواب ،یونیورسٹیوں کے لیےاربوں کا بجٹ سیکشن افسر کا مرہونِ منت ،چیرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹڑ اقرار

کراچی ( ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد…

1 دن ago