spot_img

ذات صلة

جمع

آسٹریا, اسکولوں میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے حجاب پہننے پر پابندی عائد

ویانا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز...

یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں میں ‘عالمی شہریت’ کی تعلیم دینے کا منصوبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب...

یونیسف کے تعاون سے پنجاب کے سکولوں میں ‘عالمی شہریت’ کی تعلیم دینے کا منصوبہ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) صوبہ پنجاب میں سکولوں کے تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چہارم سے ہشتم جماعت کے طلبہ کے لیے "گلوبل سٹیزن شپ” (عالمی شہریت) کا 100 نمبروں کا نیا اور مستقیل مضمون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ لازمی مضمون آئندہ تعلیمی سال سے نصاب کا حصہ بنایا جائے گا، جس کے تمام اخراجات اور کتابوں کی چھپائی اقوام متحدہ کے ادارے ‘یونیسف’ (UNICEF) کے مالی و فنی تعاون سے ممکن بنائی جائے گی۔

نئے مضمون کے اہم نکات اور خصوصیات

  • عالمی آگاہی اور شعور: اس مضمون کے ذریعے طلبہ کو بین الاقوامی سطح پر ان کے حقوق و فرائض، ذمہ دار شہری بننے اور عالمی معاشرتی تقاضوں کو سمجھنے سے متعلق بنیادی تربیت فراہم کی جائے گی۔

  • پیک (PEC) کی مشاورت: پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے اس پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یونیسف کے ساتھ مشاورت اور تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

  • یونیسف کی فنڈنگ: مضمون کے لیے نصابی کتابوں، معلوماتی مواد کی تدوین اور چھپائی کے تمام اخراجات یونیسف کے فراہم کردہ فنڈز سے پورے کیے جائیں گے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اس جدید نصاب سے نہ صرف طلبہ کے معلوماتِ عامہ اور عالمی نقطہ نظر میں وسعت آئے گی، بلکہ وہ مستقبل میں ایک ذمے دار بین الاقوامی شہری کے طور پر اپنا متحرک اور مثبت کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔

spot_imgspot_img