لاہور (تعلیمی رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں خدمات سرانجام دینے والے ایم فل اور پی ایچ ڈی ہولڈر اساتذہ کی تعل بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب ان اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جائے گا، اور ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ اس فیصلے سے صوبہ بھر میں 1800 سے زائد ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ متاثر ہوں گے، جو اس وقت مختلف اسکولوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
اضافی الاؤنس، مراعات اور اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ: ہائی اسکولوں میں تعینات ہونے والے ٹیسٹ پاس اساتذہ کو نہ صرف بہتر تعلیمی ماحول ملے گا بلکہ انہیں خصوصی مراعات کے ساتھ اضافی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں صرف پی ایس ٹی (پرائمری اسکول ٹیچر) اور ای ایس ٹی (ایلیمنٹری اسکول ٹیچر) اساتذہ ہی خدمات سرانجام دیں گے۔ پرائمری اور
مڈل اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ کے باعث، اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں ان کی قابلیت اور تجربے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…
آزاد کشمیر (ایجوکیشن رپورٹر) میرپور تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کے زیرِ اہتمام نہم جماعت کے…