بارانی یونیورسٹی میں فلاور ایکسپو اور آرٹ نمائش کا افتتاح
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں جاری اسٹوڈنٹس
ویک کے دوسرے روز فلاور اینڈ پلانٹ ایکسپو، آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش اور ایگرو ٹیک نمائش کا افتتاح کیا۔ ایگرو ٹیک نمائش میں جدید زرعی ٹیکنالوجیز،
بالخصوص پریسیژن ایگریکلچر، جغرافیائی معلوماتی نظام اور جدید طریقہ ہائے کاشتکاری متعارف کرائے گئے۔ فلاور اینڈ پلانٹ ایکسپو میں مختلف اقسام کے
پودوں اور پھولوں کی نمائش کے ذریعے زراعت اور ماحولیاتی پائیداری کی اہمیت اجاگر کی گئی، جبکہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش میں طلبہ نے اپنے تیار کردہ فن
پاروں اور پینٹنگز پیش کیں۔
جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین
سٹوڈنٹس ویک کے سلسلے میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمیونٹیز میں معیار زندگی بہتر بنانے کے موضوع پر تکنیکی سیمینار بھی منعقد ہوا۔ پاکستان سائنس
فاؤنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اکمل مہمان خصوصی جبکہ سابق وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر مسعود الطاف
مہمان اعزاز تھے۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر وسیم شہزاد، پروفیسر ڈاکٹر میاں اویس اور ڈاکٹر شیر افگن خان نے بھی خطاب کیا
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرک نے سکول بس…
بلغراد (ایجوکیشن رپورٹر) وسطی سربیا کے ایک سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد…
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق (سرن)…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار سمسٹر…
کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کو سپیکر سید اویس شاہ کی زیر…
راولپنڈی (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں میڈیا نمائندگان کے داخلے اور…