کامسیٹس یونیورسٹی
اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد اور یورپی ادارہ برائے جوہری تحقیق (سرن) کے درمیان سائنسی پروگراموں میں یونیورسٹی کی
دوبارہ شمولیت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوئے، جن میں ایلس تجربے، ڈیٹیکٹر ٹیکنالوجی، جدید سائنسی آلات کی تیاری اور ڈیٹا کے تجزیے میں تعاون
کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرن کے وفد میں ایسوسی ایٹ رکن ممالک کے امور کے سربراہ ڈاکٹر کرسٹوف شیفر، سی ایم ایس (CMS) تجربے کی ترجمان
پروفیسر ڈاکٹر نادجا کمپا اور ایلس تجربے کے ترجمان ڈاکٹر کائی اولیور شویڈا شامل تھے۔
جامعہ کراچی نے اکیڈمک کیلنڈر جاری کر دیا، نتائج کے اجرا کی مدت متعین
سرن کے وفد نے ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر
ارشد بھٹی بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کامسیٹس یونیورسٹی ماضی میں ایلس تجربے کے اندرونی ٹریکنگ نظام کی تیاری اور جدید کاری میں اہم کردار
ادا کر چکی ہے۔ ڈاکٹر راحیل قمر نے کہا کہ یونیورسٹی سرن کے ساتھ سائنسی تعاون بحال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج آصف آباد میں طالبات کے ساتھ پولیس اہلکار…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یوم ماہی پروری کی دو…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ خزانہ پنجاب نے قاضی مدثر نواز کو ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سرکاری و نجی میڈیکل…
ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر میں پرائیویٹ سکولوں میں بھرتیوں سے پہلے کریکٹر اور پولیس…
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں تیز رفتار ٹرک نے سکول بس…