Categories: سکولز

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں، 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا الزام
کراچی (سپيشل رپورٹر)
شہرِ قائد میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف اسکولوں کی طالبات بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ ایف سی ایریا کے سرکاری اسکولوں کی طالبات نے آئی بی سی کے الیکٹرک کے لیاقت آباد آفس کے باہر مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں شریک طالبات نے ہاتھوں میں "بجلی دو” کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور بجلی کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیرِ اہتمام “نیشنل محسنِ انسانیت ﷺ کوئز مقابلہ” کا انعقاد

طالبات نے الزام عائد کیا کہ ایف سی ایریا، پنجاب کالونی اور کرسچن کالونی میں 18 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ دن میں مختلف اوقات میں صرف 4 گھنٹے بجلی ہوتی ہے، جبکہ رات 10 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک بجلی بند رہتی ہے اور پھر صبح ساڑھے 7 بجے دوبارہ بند ہو جاتی ہے۔ طالبات کا کہنا تھا

 

کہ اس شدید گرمی میں نہ دن میں پڑھائی ہو پا رہی ہے اور نہ رات کو آرام میسر ہے، یہاں تک کہ گھروں اور اسکولوں میں پانی بھی ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کے الیکٹرک حکام سے اپیل کی کہ بل ادا کرنے والوں کو مسلسل بجلی فراہم کی جائے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا موقف ہے کہ ایف سی ایریا میں بلوں کی ریکوری کی شرح بہت کم ہے۔ حکام نے علاقہ مکینوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ماہانہ بل باقاعدگی سے ادا کریں، کے الیکٹرک ہمہ وقت بجلی کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…

8 گھنٹے ago

لاہور، سندر کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو دھمکیاں دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…

9 گھنٹے ago

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…

11 گھنٹے ago

پروفیسرحضرت علی چیرمین تعلیمی بورڈ مردان تعینات

مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…

11 گھنٹے ago

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…

11 گھنٹے ago

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…

12 گھنٹے ago