لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ کے علاقے میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی چوک اعظم سکول میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اور شیڈ کا ٹکڑا گرنے سے چوتھی جماعت کا 12 سالہ طالب علم شیراز جاں بحق ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق بچہ اسکول میں زیرِ تعلیم اپنی بہن کیساتھ سکول آیا تھا اور کھیل ہی کھیل میں دیوار پر چڑھ گیا۔ اس دوران نیچے گرتے وقت زیرِ تعمیر شیڈ کا ایک ٹکڑا اس کے سر پر جا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب
ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو فوری طور پر سی پی آر دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جانبر نہ ہو سکا۔
ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔
حادثے کی خبر ملتے ہی بچے کے گھر میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی اور والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔
حادثے کے حوالے سے متعلقہ سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ بچہ سکول لگنے سے قبل اپنی بہن کیساتھ سکول میں آیا اور زیر تعمیر بلاک میں جا کر کھیل رہا تھا جہاں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہیڈ مسٹریس کا کہنا تھا کہ چونکہ حادثہ سکول لگنے سے قبل پیش آیا اس لیے بچے کو روکنے والا بھی سکول میں کوئی نہیں تھا جب بچہ اپنی بہن کیساتھ سکول میں آیا تو اس وقت صرف
چوکیدار گیٹ پر موجود تھا ہیڈ مسٹریس کے مطابق اس نے فوری طور پر اطلاع دے کر اسے ہسپتال بھجوایا لیکن بچہ جانبر نہ ہو سکا انہوں نے بتایا کہ سکول میں کلاس فور کا 3 افراد پر مشتمل سٹاف ہے ایک چوکیدار دوسرا مالی اور ایک بندہ سٹاف کی معاونت کے لیے موجود ہے
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…
مردان (ایجو کیشن رپورٹر) حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے…
پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں ابتر تعلیمی نظام، اساتذہ کی شدید کمی اور نئی داخلہ پالیسی…