اہم ترین

جی سی یونیورسٹی میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرتقریب

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جی سی یونیورسٹی لاپور میں چین...

سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط نہ مل سکی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پہلی سہ ماہی گزر گئی تا...

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب

لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے "پاکستان...

کالجز میں مالی بے ضابطگیوں کی شکایات، آڈٹ شروع، ٹیمیں تشکیل

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سرکاری کالجز میں مالی بے ضابطگیوں...

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوک اعظم،لیہ میں زیر تعمیر بلڈنگ کا شیڈ گرنے سے12 سالہ طالب علم جان بحق

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ کے علاقے  میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی  چوک اعظم سکول میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اور شیڈ کا ٹکڑا گرنے سے چوتھی جماعت کا 12 سالہ طالب علم شیراز جاں بحق ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق بچہ اسکول میں زیرِ تعلیم اپنی بہن  کیساتھ  سکول آیا  تھا اور کھیل ہی کھیل میں دیوار پر چڑھ گیا۔ اس دوران نیچے گرتے وقت زیرِ تعمیر شیڈ کا ایک ٹکڑا اس کے سر پر جا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ریسرچ ایوارڈ مقابلہ کا اعلان، درخواستیں طلب

ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی  موقع پر پہنچ گئی اور بچے کو فوری طور پر سی پی آر  دیتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچہ جانبر نہ ہو سکا۔

ہسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

                حادثے کی خبر ملتے ہی بچے کے گھر میں قیامت صغریٰ برپا ہو گئی اور والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔

حادثے کے حوالے سے متعلقہ سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ بچہ سکول لگنے سے قبل اپنی بہن کیساتھ سکول میں آیا اور زیر تعمیر بلاک میں جا کر کھیل رہا تھا جہاں افسوس ناک واقعہ پیش آیا  ہیڈ مسٹریس کا کہنا تھا کہ چونکہ حادثہ سکول لگنے سے قبل پیش آیا اس لیے بچے کو روکنے والا بھی سکول میں کوئی نہیں تھا  جب بچہ اپنی بہن کیساتھ سکول میں آیا تو اس وقت صرف

چوکیدار گیٹ پر موجود تھا  ہیڈ مسٹریس کے مطابق اس نے فوری طور پر اطلاع دے کر اسے ہسپتال بھجوایا لیکن  بچہ جانبر نہ ہو سکا  انہوں نے بتایا کہ سکول میں کلاس فور کا 3 افراد پر مشتمل سٹاف ہے ایک چوکیدار دوسرا مالی اور ایک بندہ سٹاف کی معاونت کے لیے موجود ہے