اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات میں ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نئی تنخواہ سلیب جاری کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق
اطلاق اور ایڈجسٹمنٹ نئی سلیب کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ جبکہ 30 جون 2026 تک ٹی ٹی ایس پر کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی نئی سلیب کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی
پروفیسر، ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 7 ہزار 220 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ 12 ہزار 30 روپے مقرر کی گئی ہے
فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار
ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 45 ہزار 610 روپے ہوگی
اسسٹنٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے مقرر کی گئی ہے
مالی اخراجات اور نظرثانی کمیشن کے مطابق نئی سلیب کے تحت موجودہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں یکم جولائی 2026 سے نظرثانی کی جائے گی۔ نئی سلیب کے باعث پیدا ہونے والے اضافی مالی اخراجات متعلقہ جامعات اپنے اندرونی مالی وسائل سے پورے کریں گی اور اس مقصد کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے
پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
نئی سلیب جاری ہونے کے بعد جامعات میں تنخواہوں کی نظرثانی کا عمل شروع ہوگا اور اساتذہ کو یکم جولائی سے نظرثانی شدہ مالی فوائد ملیں گے
۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی ایس کا مقصد جامعات میں اعلیٰ معیار کے اساتذہ اور محققین کی خدمات حاصل کرنا اور انہیں تدریس و تحقیق کی بنیاد پر مسابقتی معاوضہ فراہم کرنا ہے
لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے کے 8 اضلاع میں ڈسٹرکٹ…
کراچی ایجوکیشن رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر…
راولپنڈی / مری (نامہ نگار/ایجو کیشن رپورٹر) مری میں پانچ روز قبل پیش آنے والے اسکول…
پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر، انگریزی…
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سندر میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو سنگین…
ڈاکٹر وسیم قاضی جامعہ کراچی کے نئے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کراچی(سپیشل رپورٹر)سندھ کی…