پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کی سرکاری جامعات میں ہونے والی بھرتیوں کے حوالے سے تحقیقاتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں
تفصیلات کے مطابق، صوبائی حکومت نے تین مہینے قبل سابق وائس چانسلر کی سربراہی میں انجینئرنگ یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، جامعہ پشاور سمیت صوبے کی دیگر سرکاری یونیورسٹیوں میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور میں مستقل اور کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی ملازمین اور افسران کی انکوائری کی ہدایات جاری کی تھیں
میرپور، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات، داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری
اس مقصد کے لیے قائم کردہ خصوصی کمیٹی نے تمام جامعات سے کلاس فور ملازمین سے لے کر پروفیسر تک، اور انتظامی عہدوں پر ہونے والی بھرتیوں کا پورا ریکارڈ طلب کیا تھارپورٹ کے مطابق
بھرتیوں کا ریکارڈ نگران دور اور اس سے قبل بھرتی ہونے والے تمام مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے علاوہ تعلیمی کیڈر کے افسران کی مکمل تفصیلات مرتب کر کے صوبائی حکومت کو فراہم کر دی گئی ہیں
مالی خسارہ اور شعبوں کی بندش صوبے کی مختلف یونیورسٹیاں اس وقت شدید مالی خسارے کا شکار ہیں، جس کے باعث متعدد شعبوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے
سخت فیصلوں کا امکان اس تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں انکشافات سامنے آنے کے بعد مختلف جامعات میں مزید سخت فیصلے کیے جانے کے قوی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں