اہم ترین

پنجاب میں 8جونیئر سی ای او ایجو کیشن کو ہٹا کر سینئرز تعینات کرنے کا فیصلہ

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے...

ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ...

مری سکول وین حادثہ،ایک اور بچہ دم توڑ گیا

راولپنڈی / مری (نامہ نگار/ایجو کیشن رپورٹر) مری میں پانچ...

سابقہ گولڈ میڈلسٹ امیدوار پی ایم ایس نتائج کے خلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پی ایم ایس نتائج کے خلاف...

ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی جامعات میں ٹینور ٹریک سسٹم  کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے نئی تنخواہ سلیب جاری کر دی ہے

تفصیلات کے مطابق

اطلاق اور ایڈجسٹمنٹ نئی سلیب کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔ جبکہ 30 جون 2026 تک ٹی ٹی ایس پر کام کرنے والے اساتذہ کی تنخواہیں بھی نئی سلیب کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی

پروفیسر، ٹی ٹی ایس پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 4 لاکھ 7 ہزار 220 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 7 لاکھ 12 ہزار 30 روپے مقرر کی گئی ہے

فرانس،طلبا کا احتجاج چھٹے روز میں داخل،1747گرفتار

ایسوسی ایٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر کی کم از کم تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار 810 روپے اور زیادہ سے زیادہ 6 لاکھ 45 ہزار 610 روپے ہوگی

اسسٹنٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 88 ہزار 20 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ 53 ہزار 820 روپے مقرر کی گئی ہے

مالی اخراجات اور نظرثانی کمیشن کے مطابق نئی سلیب کے تحت موجودہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی تنخواہوں میں یکم جولائی 2026 سے نظرثانی کی جائے گی۔ نئی سلیب کے باعث پیدا ہونے والے اضافی مالی اخراجات متعلقہ جامعات اپنے اندرونی مالی وسائل سے پورے کریں گی اور اس مقصد کے لیے ایچ ای سی کی جانب سے اضافی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے

پشاور، سرکاری جامعات میں بھرتیوں کی تحقیقات مکمل، رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال 

نئی سلیب جاری ہونے کے بعد جامعات میں تنخواہوں کی نظرثانی کا عمل شروع ہوگا اور اساتذہ کو یکم جولائی سے نظرثانی شدہ مالی فوائد ملیں گے

۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی ایس کا مقصد جامعات میں اعلیٰ معیار کے اساتذہ اور محققین کی خدمات حاصل کرنا اور انہیں تدریس و تحقیق کی بنیاد پر مسابقتی معاوضہ فراہم کرنا ہے