کے پی کے، 14 ہزار سے زائد اساتذہ کے لیے خوشخبری، مستقلی کے ترمیمی بل سے قانونی پیچیدگیاں ختم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں خدمات انجام دینے والے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کو مستقل کرنے کے لیے اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت متعلقہ ترمیمی بل میں حائل تمام قانونی پیچیدگیاں اور تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے

حکومتی ذرائع کے مطابق، ترمیمی بل کو اب 12 اکتوبر کو ممکنہ طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے بل کی منظوری سے قبل اسے صوبائی کابینہ سے بھی حتمی منظوری لی جائے گی

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے بل میں کچھ قانونی پیچیدگیاں موجود تھیں، جس کے باعث اسے اسمبلی میں پیش نہیں کیا جا سکا تھا اب لاء ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ان تمام پیچیدگیوں کو دور کر دیا گیا ہے اور ترمیمی بل کو دوبارہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دیا گیا ہے

صوبائی وزیر تعلیم کے دستخط کے بعد آج یہ بل دوبارہ لاء ڈیپارٹمنٹ کو بھیجا جائے گا، جہاں سے اسے حتمی منظوری کے لیے اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اس اقدام سے کے پی فنڈز کے تحت خدمات انجام دینے والے 14 ہزار سے زائد اساتذہ کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے اور ان کا مستقبل محفوظ ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لاہور کی 5 تحصیلوں میں 55 موبائل ای-لائبریریاں متحرک کرنے کا فیصلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے آؤٹ آف اسکول بچوں کو تعلیم کے…

11 گھنٹے ago

کلاس روم سے لے کر کائنات تک، سندھ میں بڑے پیمانے پر سکولوں میں STREAM فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

کراچی (ایجو کیشن رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت سندھ…

12 گھنٹے ago

بیرونِ ملک کے میڈیکل طلبہ کے لیے نیشنل رجسٹریشن امتحان ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل  نے میڈیکل طلبہ کے لیے 11…

14 گھنٹے ago

راولپنڈی، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

راولپنڈی (نمائندہ حصوصی) خیابانِ سرسید، ڈھوک نجو میں مدرسے جانے والی 15 سالہ لڑکی کو…

14 گھنٹے ago

کے پی کے میں محکمہ تعلیم کا بھرتیاں 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا حکم

پشاور (ایجو کیشن رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے صوبے کے…

14 گھنٹے ago

خواتین یونیورسٹی ملتان میں ایک روزہ "بک فیئر 2026ء” کا انعقاد

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) خواتین یونیورسٹی ملتان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک روزہ…

14 گھنٹے ago