Categories: کالجز

مظفرگڑھ،گرین الیکٹرک بس عملے اور طلباء میں جھگڑا، طلبا کا احتجاج، روڈ بلاک

مظفرگڑھ (نمائندہ حصوصی) مظفرگڑھ میں گرین الیکٹرک بس کے عملے اور گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج کے طلباء کے

درمیان پیش آنے والا جھگڑے کا معاملہ طول اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد طلباء نے سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا۔

 

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی اساتذہ کا جھگڑا، سکیورٹی آفیسر کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری نہ ہو سکی 

 

طلباء کا الزام تھا کہ بس عملے نے طلباء کو زبردستی بس اسٹینڈ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا، جبکہ دوسری جانب

گرین بس انتظامیہ کا موقف تھا کہ ہراسانی کی شکایات پر کالج کے طلباء کو بس کے پچھلے حصے میں کھڑا ہونے کا

کہا گیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ بس انتظامیہ نے الزام عائد کیا کہ طلباء نے اپنے دیگر ساتھیوں کو بلا کر بس

اسٹینڈ پر عملے کے ساتھ مار پیٹ کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

اس واقعے کے خلاف ٹیکنالوجی کالج کے طلباء نے ترکی بائی پاس پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کر دیا، جس کی وجہ

سے ملتان ڈیرہ غازیخان روڈ پر ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کے دوران طلباء نے کئی گرین بسوں کو بھی ترکی بائی پاس پر روک لیا اور موقف اپنایا کہ پولیس ملزمان کے

خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا طلباء کو دھمکیاں دے رہی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر طلباء کے ساتھ

مذاکرات کیے اور معاملے کی مکمل و شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کروائی، جس کے بعد سڑک کو ٹریفک کے لیے

کھلوا دیا گیا۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ…

4 گھنٹے ago

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی…

10 گھنٹے ago

گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے…

10 گھنٹے ago

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ…

10 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام،زمین فراہم کرنے والوں نےدوبارہ 8سکولوں پر قبضہ کر لیا

 بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور…

10 گھنٹے ago