Categories: تازہ ترین

گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی فراڈ پر خودکشی کےواقعہ پر ایف آئی اے متحرک ،تفصیلات طلب

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کی مبینہ خودکشی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر شہزاد بخاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متوفیہ کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے لائبہ اعجاز کے ماموں رانا امجد سے رابطہ کیا اور ان سے مبینہ تعلیمی فراڈ اور واقعے سے متعلق تمام پہلوؤں کی معلومات مانگیں۔ رانا امجد نے بھی ایف آئی اے کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کیحلاف طلبہ کا لانگ مارچ شروع

کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کا نوٹس اور لواحقین سے فوری رابطہ کیس میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لائبہ اعجاز کی لاش اسلام آباد کے علاقے سے برآمد ہوئی تھی،

جس کے بارے میں اہل خانہ کا موقف ہے کہ وہ امریکی یونیورسٹی میں تعلیم کے نام پر 70 لاکھ روپے کے مالی فراڈ کے باعث شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اس اقدام پر مجبور ہوئی۔

ایف آئی اے کی جانب سے معلومات کے حصول کے بعد جعلی ایجنٹ کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے کا امکان ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

لائبہ اعجاز کیس، ایجنٹ نے 72 نہیں93 لاکھ روپے کا فراڈ کیا،ایف آئی اے

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ…

4 گھنٹے ago

لائبہ اعجاز کیس، مقدمہ درج، ایف آئی آر سیل، ملزم نعمان گرفتار

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز کے…

4 گھنٹے ago

وزیراعظم کا طالبہ کی خودکشی کا نوٹس،مرحومہ کیساتھ فراڈ کرنے والے کی فوری گرفتاری کا حکم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی…

10 گھنٹے ago

گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع، نظرثانی شدہ شیڈول جاری

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر) کے…

10 گھنٹے ago

محکمہ تعلیم پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام،زمین فراہم کرنے والوں نےدوبارہ 8سکولوں پر قبضہ کر لیا

 بونیر (نامہ نگار)میں سکولوں کے لیے زمین فراہم کرنے والے اراضی مالکان نے کلاس فور…

10 گھنٹے ago

سندھ پبلک سروس کمیشن امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں کیحلاف طلبہ کا لانگ مارچ شروع

حیدرآباد (نمائندہ حصوصی) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں اور نوجوانوں…

12 گھنٹے ago