لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب میں تعلیمی اداروں کی آج 12 اکتوبر کو بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نوٹیفکیشنز جعلی قرار دے دیے گئے ہیں۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نام سے سوشل میڈیا پر 2 مختلف فیک نوٹیفکیشن وائرل ہیں ، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ12اکتوبر بروز پیر آج پنجاب بھر کے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔
خیبرپختونخوا، ایمرجنسی نفاذ کے بعد صوابی، مردان اور نوشہرہ میں آج تعلیمی ادارے بند، امتحانات منسوخ
اس حوالے سے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے دفتر کی جانب سے سخت تردید اور وضاحت جاری کی گئی ہے کہ 12اکتوبر کو پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں کی بندش کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
صوبائی وزیرِ تعلیم کے افس کے مطابق آج 12 اکتوبر کو پنجاب بھر میں کسی بھی تعلیمی ادارے میں کوئی چھٹی نہیں ہے، اور تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گے۔ حکومت نے عوام اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایسی جعلی خبروں اور نوٹیفکیشنز پر بالکل دھیان نہ دیں
پشاور / بنوں(سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تمام نجی و سرکاری…
پشاور ( نمائندگان اردو تعلیم ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کے بعد پیدا…
پشاور (سپیشل رپورٹر) خیبر پختونخوا میں حالیہ سیاسی پیش رفت کے تحت گورنر راج اور…
سوات (بیورو رپورٹ) زرعی یونیورسٹی سوات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داد جان کی خصوصی…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)ملک بھر کے 170 اضلاع میں ایک ایک اسکول ایڈاپٹ کر کے ماڈل…
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ…