Categories: بریکنگ نیوز

سی ڈی اے نے ایچ ای سی کی250 ایکڑ اراضی پر مارگلہ انکلیو کی بنیاد رکھ دی،بدلے میں صرف25 ایکٹر اراضی کی آفر

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے کمرشل پلاٹس کی فروخت اور ہاؤسنگ منصوبوں کی جلدی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو شدید انتظامی و مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ سی ڈی اے نے کوری کے علاقے میں دو اہم سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے ایچ ای سی کو الاٹ کی گئی زمین پر تجارتی پلاٹوں کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوموار کو منعقدہ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں ایچ ای سی کو متبادل زمین الاٹ کرنے کا ایجنڈا پیش ہونا تھا، تاہم یہ آئٹم ڈسکس نہ ہو سکا اور اب اسے اگلے اجلاس میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

کراچی ، پہلے بین الاقوامی وائس چانسلرز سمٹ کا انعقاد، 34 ممالک کے تعلیمی رہنماؤں کی شرکت

کوری اسکیم اور 1 ارب روپے کی ادائیگی کا پس منظر
2007ء کا معاہدہ: ایچ ای سی نے سال 2007ء میں "یونیورسٹی آف انجینئرنگ، سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی” اور "نیشنل یونیورسٹی آف لا” کے قیام کے لیے کوری کے مقام پر 250 ایکڑ اراضی کے عوض سی ڈی اے کو 1 ارب روپے سے زائد کی مکمل ادائیگی کی تھی۔

مارگلہ انکلیو کا قیام: سی ڈی اے نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے تحت کوری میں 18,000 کنال اراضی پر ‘مارگلہ انکلیو’ نامی ہاؤسنگ اسکیم شروع کی، جس میں ایچ ای سی کی الاٹ شدہ 250 ایکڑ اراضی کو بھی شامل کر لیا گیا۔

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

، پہلے بین الاقوامی وائس چانسلرز سمٹ کا انعقاد، 34 ممالک کے تعلیمی رہنماؤں کی شرکت

250 ایکڑ کے بدلے محض 25 ایکڑ کی پیشکش پر ایچ ای سی کا تحفظات
سی ڈی اے اب ایچ ای سی کو کوری کی 250 ایکڑ اراضی کے بدلے سیکٹر I-17 میں محض 25 ایکڑ زمین دینے کی پیشکش کر رہا ہے۔

اس پیشکش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ای سی کے سینئر اہلکار کا کہنا تھا

"پہلے ہماری الاٹ شدہ زمین پر قبضہ کیا گیا اور اب اپنی مرضی سے سیکٹر I-17 میں محض 25 ایکڑ زمین دی جا رہی ہے۔ کوری میں ہماری 250 ایکڑ اراضی کا قبضہ بلا تاخیر دیا جائے، یا پھر کسی دوسری مناسب جگہ پوری 250 ایکڑ (2,000 کنال) زمین فراہم کی جائے۔ ہم نے کبھی I-17 کا مطالبہ نہیں کیا، 250 ایکڑ کے بدلے 25 ایکڑ کی پیشکش کیسے قبول کی جا سکتی ہے؟”

 میگن مارکل اور ملالہ یوسفزئی کی لندن میں ملاقات، گرلز ایجوکیشن کے لیے نئے شراکت داری کا اعلان

واضح رہے کہ سی ڈی اے بورڈ نے سال 2025ء میں تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو سیکٹر I-17 کے انسٹی ٹیوشنل زون میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس معاملے پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) بھی پہلے ہی نوٹس لے کر تنازع جلد حل کرنے کی ہدایت کر چکی ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ زرعی یونیورسٹی کا ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ کے خط پر ردِعمل, طلباء پر پابندی کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا

ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ…

7 گھنٹے ago

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب سے 'چیف منسٹر آئی ٹی  انٹرن…

12 گھنٹے ago

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…

12 گھنٹے ago

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال سڑک پر پیش آنے والے ایک…

14 گھنٹے ago

میگن مارکل اور ملالہ یوسفزئی کی لندن میں ملاقات، گرلز ایجوکیشن کے لیے نئے شراکت داری کا اعلان

لندن(نیٹ نیوز) ڈچس آف سسیکس میگن مارکل اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے…

14 گھنٹے ago

فرانس طلباء احتجاج، سوئیڈش ایکٹیوسٹ گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہو گئیں

پیرس(نیٹ نیوز) فرانس بھر میں اسکولوں کی خراب صورتحال اور سہولیات کے فقدان کے خلاف…

14 گھنٹے ago