لندن(نیٹ نیوز) ڈچس آف سسیکس میگن مارکل اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے لندن کے معروف ہوٹل
کلیڈجز میں ملاقات کی تصاویر اپنے مشترکہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔ برطانیہ منتقلی کے بعد دارالحکومت
میں میگن کی یہ پہلی عوامی پذیرائی یا منظرِ عام پر آمد ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے میفیئر کے مشہور ہوٹل کلیڈجز میں ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ تھامے تصاویر
بنوائیں اور گفتگو کی۔
دونوں نے اپنے نان پرافٹ اداروں اور میگن کے لائف اسٹائل برانڈ ‘ایز ایور’ کے درمیان ایک نئی شراکت داری کا اعلان
کرتے ہوئے مشترکہ کیپشن میں لکھا”جب ہم آج کی لڑکیوں کا ساتھ دیتے ہیں، تو ہم کل کی خواتین کو بااختیار بناتے
ہیں۔ تعلیم تک رسائی ہی اس مقصد کو پانے کی چابی ہے۔”
فرانس طلباء احتجاج، سوئیڈش ایکٹیوسٹ گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہو گئیں
اس پیغام میں مزید وضاحت کی گئی کہ’انٹرنیشنل ڈے آف دی گرل’ کے موقع پر، آرچیویل فلانترپیز فاؤنڈیشن کے
اشتراک سے ‘ایز ایور’ کے جیمز اور چائے کی فروخت سے حاصل ہونے والے خالص منافع کا 100 فیصد حصہ ‘ملالہ فنڈ’
اور اس کے اس اہم کام کی حمایت کے لیے صرف ہوگا تاکہ ہر لڑکی کو مفت، محفوظ اور معیاری تعلیم تک رسائی
مل سکے۔
پیپلز میگزین کے مطابق یہ ملاقات 7 اکتوبر بروز بدھ کو عمل میں آئی، جو کہ دوستوں کے درمیان ایک خوشگوار
میل ملاقات اور کیچ اپ کا موقع تھا۔
اگرچہ اس خاندان کا مونٹی سیٹو (کیلیفورنیا) میں گھر اور پرتگال میں بھی ایک جائیداد موجود ہے، تاہم وہ اس
وقت طویل عرصے کے لیے برطانیہ میں مقیم ہیں۔