ٹنڈوجام (نامہ نگار) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ کی جانب سے یونیورسٹی کے طلباء پر تحقیق اور انٹرن شپ کے لیے اپنے ماتحت شعبوں میں داخلے اور پابندی کا لیٹر جاری کرنے پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اقدام قرار دیا ہے۔
ون گیٹ پالیسی اور امن وامان کے اقدامات
جامعہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، ملک اور خطے میں امن وامان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر یونیورسٹی نے اعلیٰ سطح کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے "ون گیٹ پالیسی” نافذ کی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد
چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر
جامعہ میں امن و امان برقرار رکھنا، بیرونی مداخلت کی روک تھام، اور طلباء، ملازمین و املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ان اصلاحات کے تحت یونیورسٹی کے مرکزی دروازے سے داخل ہونے والے تمام افراد کے لیے یکساں سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی اقدامات کی ضرورت اور مثبت نتائج:
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ماضی میں بلا روک ٹوک آمدورفت کے باعث نہ صرف سندھ زرعی یونیورسٹی بلکہ ملک کی دیگر جامعات میں سیکیورٹی کے مسائل پیدا ہوئے، جس کے بعد سخت انتظامات اور پیشگی ہدایات جاری کی گئیں۔
پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان
ان اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، اور اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ زیرِ تعلیم طلباء اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ متبادل راستے کی موجودگی کے باوجود تعاون کی اپیل:
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل سمیت دیگر اداروں کو پہلے ہی آگاه کر دیا گیا تھا۔ نیز، ایگریکلچر ریسرچ سندھ کے دفاتر کے لیے حیدرآباد، میرپورخاص روڈ کی جانب سے الگ اور مستقل داخلی دروازہ موجود ہے جسے کبھی بند نہیں کیا گیا۔ اس تمام تر صورت حال کے باوجود جامعہ انتظامیہ نے تمام متعلقہ فریقوں سے تعاون کی درخواست کی ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے 'چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن…
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے آپنے زیر انتظام ہونیوالے ڈپلومہ آف…
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے کمرشل پلاٹس کی فروخت…
ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال سڑک پر پیش آنے والے ایک…
لندن(نیٹ نیوز) ڈچس آف سسیکس میگن مارکل اور نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے…
پیرس(نیٹ نیوز) فرانس بھر میں اسکولوں کی خراب صورتحال اور سہولیات کے فقدان کے خلاف…