اہم ترین

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب...

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور نے...

آسٹریلیا، 20 سالہ پاکستانی طالبہ کے قاتل ڈرائیور کی سزا معاف

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں گذشتہ سال...

چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام’ کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ  کی جانب سے ‘چیف منسٹر آئی ٹی  انٹرن شپ پروگرام’ کے لیے امیدواروں کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد صوبے میں آئی ٹی سیکٹر کو مضبوط بنانا اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو انڈسٹری میں عملی تجربے کے ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صوبہ بھر سے 4,000 سے زائد منتخب امیدواروں کو 350 سے زائد معروف آئی ٹی کمپنیوں میں انٹرن شپ کا موقع ملے گا۔

دورانیہ و وظیفہ: انٹرن شپ کی مدت 4 ماہ ہوگی، جس کے دوران امیدواروں کو 50,000 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

پی بی ٹی ای کے زیر اہتمام مختلف ڈپلومہ جات کے دوسرے سالانہ امتحان 2026 کے امتحانی شیڈول کا اعلان

اہلیت کا معیار (Eligibility Criteria)

امیدوار نے گزشتہ 4 سالوں کے دوران آئی ٹی، کمپیوٹر سائنس، بی بی اے  یا کسی بھی متعلقہ شعبے میں ڈگری مکمل کی ہو۔

امیدوار کے پاس پنجاب کا ڈومیسائل اور درست قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔

ماہانہ وظیفے کی ادائیگی بہترین کارکردگی اور ایچ ای سی  سے تصدیق شدہ ڈگری جمع کروانے پر مشروط ہوگی۔

پی آئی ٹی بی کے چیئرمین فیصل یوسف نے بتایا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے باصلاحیت آئی ٹی گریجویٹس کو براہِ راست انڈسٹری سے منسلک کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف روزگار کی فراہمی ممکن ہوگی بلکہ پنجاب کی ڈیجیٹل معیشت کو بھی زبردست فروغ ملے گا۔

درخواست دینے کا طریقہ کار
اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدوار سرکاری پورٹل cmitinterns.punjab.gov.pk کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔