Categories: بریکنگ نیوز

سندھ،  40 لاکھ سے زائد لڑکیاں تعلیم سے محروم ، جینڈر پیریٹی رپورٹ

حیدرآباد (ایجوکیشن رپورٹر) سندھ میں خواتین کو مساوی حقوق، تعلیم، روزگار اور تحفظ فراہم کرنے کے سرکاری

دعوؤں کے باوجود زمینی حقائق ایک مختلف اور تشویشناک تصویر پیش کر رہے ہیں۔ صوبے میں لاکھوں بچیاں

اسکولوں سے باہر ہیں، دیہی خواتین کی بڑی تعداد ناخواندہ ہے اور اہم سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی انتہائی محدود ہے۔

سندھ جینڈر پیریٹی رپورٹ 2023-2024 کے جاری کردہ اعداد و شمار نے صوبے میں صنفی مساوات کی موجودہ

صورتحال اور حکومتی اقدامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

رپورٹ کے اہم انکشافات

تعلیم سے محرومی: صوبے میں 40 لاکھ سے زائد لڑکیاں تعلیم کے حصول سے محروم اور سکولوں سے باہر ہیں۔

کراچی، بین الاقوامی تعلیمی وفد کی گورنر سندھ سے ملاقات

شرحِ خواندگی میں فرق، خواتین کی شرحِ خواندگی مردوں کے مقابلے میں 21 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں میں محدود نمائندگی: سندھ پولیس میں خواتین کی نمائندگی صرف 4.34 فیصد ہے۔

صنفی تشدد کے واقعات: صوبے بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 3 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اگرچہ رپورٹ میں بعض محدود شعبوں میں معمولی بہتری کے آثار کی نشاندہی کی گئی ہے، تاہم تعلیم، انصاف

کی فراہمی، روزگار اور خواتین کے تحفظ کے میدان میں حائل رکاوٹیں صوبے کے لیے اب بھی ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی

ہیں۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اتھارٹی بورڈ کا وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت گیارہواں اجلاس

کوئٹہ (ایجوکیشن رپورٹر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن…

11 گھنٹے ago

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، پرانی سکیم طلبہ کےلئے ریسرچ پراجیکٹ جمع کرانے کی مہلت میں اضافہ

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد کے شعبہ داخلہ نے سی او…

11 گھنٹے ago

لاہور کے سکولوں میں داخلہ مہم عدم دلچسپی کے باعث ناکامی سے دوچار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں جاری داخلہ مہم کے تحت بچوں کی…

12 گھنٹے ago

اقوام متحدہ ایگریکلچر آرگنائزیشن وفد کاویٹرنری یونیورسٹی لاہور کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) بنکاک سے اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن  کے مسٹر پیٹر بلیک…

12 گھنٹے ago

ایچ ای سی سکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم کیلئے گئے 3 ڈاکٹروں کے واپس وطن نہ لوٹنے پر کاروائی کاحکم

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف سامنے آیا…

12 گھنٹے ago

سی ڈی اے کے ایچ ای سی کی زمین ہاؤسنگ سکیم میں شامل کرنے پروزیرِ اعظم کانوٹس

اسلام آباد(ایجوکیشن رپورٹر) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی…

13 گھنٹے ago