فرانس میں شدید تعلیمی بحران، طلبہ مظاہرے جاری، 17 اکتوبر کو مزید احتجاج کا اعلان

پیرس (نیٹ نیوز) فرانس میں تعلیمی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور مختلف شہروں میں تعلیمی سہولتوں کی

عدم دستیابی، اساتذہ کی شدید قلت، کلاس رومز میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیمی نظام میں فوری

اصلاحات کے مطالبات کو لے کر طلبہ کے احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی متعدد تعلیمی اداروں اور جامعات میں طلبہ نے بھرپور احتجاج کیا اور بعض مقامات

پر تعلیمی اداروں کے اہم راستے مکمل طور پر بلاک کر دیے، جس سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، لاہور میں 15 لاکھ رجسٹریشنز کا ہدف، 7 مراحل پر مشتمل مائیکرو پلان جاری

تعلیمی بحران اور طلبہ کی بڑھتی ہوئی بے چینی کو قابو کرنے کے لیے فرانسیسی حکومت نے 3 ہزار متبادل اساتذہ

فوری طور پر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم احتجاجی طلبہ نے حکومت کے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے رد کر

دیا ہے۔ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ محض عارضی اساتذہ کی فراہمی سے نظام کی بنیادی خامیوں کو دور نہیں کیا

جا سکتا۔ طلبہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے 17 اکتوبر کو ملک گیر سطح پر مزید بڑے احتجاج کا اعلان بھی

کر دیا ہے، جس سے آنے والے دنوں میں تعلیمی اداروں میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

urdutaleem@gmail.com

Recent Posts

سندھ , طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور روزگار کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ

 کراچی (سپیشل رپورٹر)حکومت سندھ نے طلبہ اور فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ اور…

5 گھنٹے ago

پیما کے زیر اہتمام سکول 2 ماہ کے معاوضوں سے محروم،مالی بحران کا خدشہ

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیماء) کے زیر اہتمام چلنے والے ہزاروں لائسنسی سکول…

6 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ آٹے میں نمک کے برابر، ‘فپواسا’ کی شدید تنقید

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) خیبر پختونخوا…

6 گھنٹے ago

پاکستان میں 46 فیصد طلبہ نجی سکولوں میں زیر تعلیم، سرکاری سکولوں کے معیار اور حفاظت پر سوالیہ نشان

  اسلام آباد (ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی شعبے کی صورتحال پر سرکاری اعداد و…

7 گھنٹے ago

فیصل آباد میں خاتون ٹیچر کی جعلی نازیبا تصاویر بنا کر وائرل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں کارروائی…

10 گھنٹے ago

داؤد یونیورسٹی کی تاریخی پیشرفت، شہید ذوالفقار علی بھٹو انجینئرنگ کالج گڈاپ کا پہلا سلیکشن بورڈ اجلاس

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایک اہم تاریخی پیشرفت کرتے…

13 گھنٹے ago