اہم ترین

Free Windows Utilities Worth Keeping Installed

A handful of small utilities cover the boring half...

پنجاب میں مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکول ٹھیکے پر دینے کے چوتھے مرحلے کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے...

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول ٹیچر انٹرنز  کے انٹرویوز مکمل

  لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں...

کے پی کے سکولوں میں ‘سکول لیڈر ایپ’ کے ذریعے کڑی نگرانی کا آغاز

کے پی کے سکولوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ، ‘اسکول لیڈر ایپ’ کے ذریعے کڑی نگرانی کا آغاز

​

پشاور اسٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اسکولوں کے نظام میں شفافیت اور نظم و ضبط لانے کے لیے ‘اسکول لیڈر ایپ’ متعارف کروانے کا

حتمی فیصلہ کر لیا ہے جس کا باقاعدہ اطلاق 16 مارچ سے ہو گا۔ اس جدید ڈیجیٹل سسٹم کے تحت اسکول لیڈرز کی کارکردگی، حاضری اور دوروں کی مانیٹرنگ اب آن لائن ایپ کے ذریعے کی جائے گی اور تمام اسکول لیڈرز کے لیے اپنی روزانہ کی سرگرمیاں اور وزٹ رپورٹس اسی ایپ پر اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ایپ میں طلبہ کی تعلیمی تشخیص، ماڈل لیسن اور پی ٹی سی میٹنگز کا ریکارڈ جمع کرنے جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ مانیٹرنگ رپورٹس کی صداقت یقینی بنانے کے لیے ٹائم اسٹیمپ اور جی پی ایس ٹیگ شدہ تصاویر کا اپ لوڈ کرنا بھی لازمی ہو گا۔

ابتدائی طور پر اس نظام کو ایک ماہ کے لیے پائلٹ بنیادوں پر چلایا جائے گا جس کے بعد اسکول لیڈرز کا مستقبل اسی ایپ کی رپورٹنگ سے مشروط ہو گا۔ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ پہلی بار لاگ ان کے لیے آئی ڈی اور شناختی کارڈ نمبر بطور پاس ورڈ استعمال ہو گا،

تاہم فرائض میں غفلت یا ایپ کے ذریعے رپورٹنگ نہ کرنے والے اسکول لیڈرز کے خلاف سخت محکمانہ اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔