صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے، نامور ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اسٹالز لگائیں گی
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے زیرِ اہتمام 12ویں سالانہ “کیریئر فیئر 2026” کا انعقاد بدھ، 29 اپریل 2026 کو کیا جا رہا ہے۔ اس میگا ایونٹ کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات ہوں گے، جو صبح 9:00 بجے جنید جمشید اسٹیڈیم، یو ای ٹی لاہور میں میلے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔
وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور، پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (ٹی آئی) کی زیرِ نگرانی منعقد ہونے والے اس کیریئر فیئر کا مقصد انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے طلبہ کو صنعت سے جوڑنا اور انہیں روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جن میں گورمے (ایونٹ پارٹنر)، جے ڈی ڈبلیو گروپ، آئی پاک، بیکن امپیکس اور دیگر بڑے صنعتی نام شامل ہیں۔
یہ کیریئر فیئر صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک جاری رہے گا۔ اس دوران طلبہ کو اپنی سی وی براہِ راست کمپنیوں کے نمائندوں کو جمع کروانے، انٹرویوز دینے اور مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عائشہ نیر (انچارج کیریئر سروسز آفس) اور احمد نوید (ڈائریکٹر ایلومنائی آفس) ایونٹ کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یو ای ٹی لاہور کی 105 سالہ تعلیمی فضیلت کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کیریئر فیئر کو طلبہ اور صنعت کے درمیان ایک مضبوط پ

