اہم ترین

یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا پولیس شہداء کے بچوں کیلئے پانچ کروڑ روپے کے وظائف کا اعلان

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور...

 گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن لاہور میں تین روزہ بین العلومی کانفرنس کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار ویمن گلبرگ، لاہور...

پنجاب یونیورسٹی،شراب کی بوتلیں برآمد خاتون سمیت تین گرفتار

لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی...

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا ہزارہ یونیورسٹی کا دورہ

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مانسہرہ (اسپیشل رپورٹر)

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا اہم دورہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ریکٹر کو ہزارہ یونیورسٹی کی تاریخ پر مبنی ایک ویڈیو گرافی بھی دکھائی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:

"پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، اخوت اور مشترکہ اسلامی اقدار پر استوار ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔”