spot_img

ذات صلة

جمع

بلوچستان کے 9 اضلاع میں دانش سکولز کی تعمیر کا آغاز

بلوچستان کے ترقیاتی وسائل پر پہلا حق وہاں کے...

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر...

یوای ٹی مردان کے وفد کی انجینئرنگ کونسل چیئرمین سے ملاقات

یوای ٹی مردان کے وفد کی انجینئرنگ کونسل چیئرمین...

مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

مینجمنٹ کیڈر آفیسرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ کانٹریکٹ ملازمین...

“پنجاب میں 24 اگست سے سکول کھلیں گے، نیا ٹائم ٹیبل بھی جاری۔”

پنجاب میں 24 اگست سے اسکولوں کے نئے اوقاتِ کار جاری، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے 24 اگست سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسکولوں کے لیے نئے اوقاتِ کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق ان اوقاتِ کار کا اطلاق 15 اکتوبر تک رہے گا، جبکہ ہفتہ کے روز اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹی کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اور ڈبل شفٹ اسکولوں کے اوقاتِ کار درج ذیل ہوں گے:

  • سنگل شفٹ اسکولز: پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ کے روز چھٹی کا وقت دوپہر 12:45 بجے ہوگا۔

  • ڈبل شفٹ اسکولز: پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہو گی، جبکہ سیکنڈ شفٹ کے اوقاتِ کار دوپہر 2:00 بجے سے شام 5:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔

  • گرلز اسکولز کا استثنیٰ: گرلز اسکولوں کی ٹائمنگ لڑکوں کے اسکولز کے مقابلے میں 15 منٹ پہلے شروع ہوگی اور چھٹی بھی 15 منٹ قبل ہی کر دی جائے گی۔