spot_img

ذات صلة

جمع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا آن لائن پورٹل کریش، اسائنمنٹس اور مارکنگ کی ڈیڈ لائن 31 اگست تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کا سٹوڈنٹ اور ٹیوٹر پورٹل آخری تاریخ پر لوڈ بڑھنے کی وجہ سے شدید فنی خرابی کا شکار ہو کر کریش کر گیا، جس کے باعث ہزاروں طلبہ اور ٹیوٹرز شدید مشکلات اور پریشانی سے دوچار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات 11 بجے تک طلبہ کے لیے اسائنمنٹس اپ لوڈ کرنے اور ٹیوٹرز کے لیے مارکنگ کی حتمی ڈیڈ لائن مقرر تھی۔ ماضی کے برعکس اس مرتبہ ٹیوٹرز کو مارکنگ کے لیے ایک ہفتے کی بجائے انتہائی محدود وقت دیا گیا، جس کی وجہ سے پورٹل پر یکدم ٹریفک کا غیر معمولی دباؤ بڑھا اور سسٹم بیٹھ گیا۔ ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن کے باوجود طلبہ اور اساتذہ پورٹل لاگ ان کرنے میں ناکام رہے۔

طلبا اور ٹیوٹرز کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات اور تکنیکی دشواریوں کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق اب طلبہ اپنی اسائنمنٹس جمع کروانے اور ٹیوٹرز چیکنگ کا عمل 31 اگست تک مکمل کر سکیں گے۔