اہم ترین

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے بورڈ امتحانات کے شیڈول پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا نے...

ایم ڈی بی-ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر سرکی روڈ کا دورہ، تربیتی سہولیات کا جائزہ

کوئٹہ(ایجو کیشن رپورٹر)بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی...

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان...

قومی اوپن سورس تعلیمی ڈیٹا پلیٹ فارم کی تیاری پر کام جاری

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان میں غیر ملکی مالی معاونت سے...

ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) ابوظہبی انٹرنیشنل بک فیئر 2026 میں پاکستان پویلین کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے ایک پروقار تقریب کے دوران کیا۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کی اشاعتی اور ادبی برادری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان پویلین میں ملک کے ادبی، تعلیمی اور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والی متنوع مطبوعات پیش کی گئی ہیں۔ ان میں نیشنل بک فاؤنڈیشن، بک کارنر پاکستان اور دیگر معروف ناشرین کی شائع کردہ اردو و انگریزی ادب، بچوں کا ادب، تاریخ، ثقافت، مذہب، شاعری، افسانہ اور سوانح حیات پر مبنی کتب شامل ہیں۔

بلوچستان، 95 یونیورسٹی اساتذہ ملازمت سے برطرف، مزید 2 کے خلاف مقدمات زیر التوا

افتتاح کے بعد سفیر پاکستان نے پویلین کا دورہ کیا اور شریک ناشرین سے ملاقات کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستانی ادب کو اجاگر کرنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے یو اے ای میں پاکستان کی ادبی و ثقافتی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

علاوہ ازیں، پاکستانی سفیر نے ابوظہبی عربی زبان مرکز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعید حمدان الطنیجی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ادب، ترجمہ، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔

یہ پاکستان پویلین
ہال 5، اسٹینڈ 5E24 (ADNEC، ابوظہبی) میں قائم کیا گیا ہے جو سے 18 ستمبر 2026 تک روزانہ صبح 9:00 سے رات 10:00 بجے تک شائقینِ کتب کے لیے کھلا رہے گا۔