اہم ترین

پیف کے ہونہار طلبہ کی میٹرک امتحانات میں شاندار کامیابی، کیش پرائز اور لیپ ٹاپ تقسیم

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن  کے صدر...

پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں محفلِ میلادؐ کا انعقاد

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و...

تعلیمی اسناد کی تصدیق، ایچ ای سی کا جعلی ایجنٹوں سے خبردار رہنے کا عمومی انتباہ

اسلام آباد (ایجو کیشن رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ...

کوئٹہ، نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام میگا ادبی و تعلیمی تقریب کا انعقاد

کوئٹہ (سپیشل رپورٹر) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کوئٹہ کے زیرِ...

جعلی امیدواروں کا سدِباب ، پنجاب بھر کے تمام MDCAT سینٹرز پر نادرا بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 20 ستمبر کو صوبے بھر میں منعقد ہونے والے میڈیکل و ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور جامع انتظامی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کے زیرِ اہتمام یہ ٹیسٹ لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت 15 اضلاع کے 31 امتحانی مراکز میں منعقد ہوگا جس میں 49 ہزار سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع ہے۔

سول سیکرٹریٹ لاہور میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام امتحانی مراکز کی سیف سٹی اتھارٹی کے ذریعے 24 گھنٹے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جعلی امیدواروں کی روک تھام کے لیے نادرا کے ذریعے آن دی اسپاٹ بائیومیٹرک تصدیق کی جائے گی۔ امتحانی مراکز کے گرد و نواح میں شفافیت اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 20 ستمبر کو صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

چیف سیکرٹری نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ سینٹرز پر واک تھرو گیٹس، اسکینرز، بلا تعطل بجلی کی فراہمی، میڈیکل کیمپس کا قیام اور والدین کے لیے سایہ دار جگہوں و پینے کے ٹھنڈے پانی کا خاص انتظام کیا جائے۔ جن شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولنگر، میانوالی، لیہ، سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، رحیم یار خان، ساہیوال، سیالکوٹ اور گجرات شامل ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز اور ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔