اہم ترین

کراچی میں 18 گھنٹےلوڈشیڈنگ، سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں

کراچی میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ: اسکولوں کی طالبات...

سندھ کی یونیورسٹیاں، وائس چانسلرز کی مدت میں توسیع پر سیاسی اثر و رسوخ کا انکشاف

کراچى (اسپيشل رپورٹر) سندھ کی سرکاری جامعات میں موجودہ وائس...

یو ای ٹی لاہور میں ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر ) یو ای ٹی لاہور میں ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ  کے اشتراک سے ’’بین الاقوامیت اور یونیورسٹیوں کی ترقی‘‘ کے موضوع پر خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کلیدی مقرر کی حیثیت سے شرکت کی۔

نشست میں چیئرمین ایچ ای اے ڈی نعیم مسعود، سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ، سیکرٹری پنجاب ریونیو بورڈ شفقت اللہ مشتاق، سابق رکن صوبائی اسمبلی و سابق چیئرمین ضلع کونسل ملتان مجاہد علی شاہ، سیکرٹری پروگرام ڈاکٹر انجم طاہرہ، پروگرام کوآرڈینیٹرز مغیرہ مسعود اور پی آر او یو ای ٹی ڈاکٹر تنویر قاسم سمیت محققین، اساتذہ، بیوروکریٹس، سیاسی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

ڈاکٹر شاہد منیر نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی عالمی سطح پر پذیرائی، بین الاقوامی روابط، ریسرچ، انوویشن اور علمی تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کی ترقی اب صرف روایتی تعلیمی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ عالمی جامعات، تحقیقی اداروں اور صنعت کے ساتھ مؤثر روابط اور باہمی تعاون بھی اس کا لازمی حصہ ہیں۔

بلوچستان بورڈ کا اجلاس ,تعلیمی دستاویزات اور نمبروں میں مبینہ ردوبدل کی انکوائریوں کا جائزہ

ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے حالیہ بین الاقوامی دوروں، بالخصوص جرمنی، چین اور کھٹمنڈو کے دوروں کے تجربات و مشاہدات کا احوال بھی بیان کیا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی جامعات کو بھی عالمی معیار کے تعلیمی و تحقیقی ماحول سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔بین الاقوامیت کے ذریعے پاکستانی جامعات کے طلبہ اور محققین کو عالمی سطح پر علمی و تحقیقی مواقع میسر آ سکیں گے، جبکہ بین الاقوامی اشتراک سے تحقیق، ٹیکنالوجی ٹرانسفر، فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلبہ کے تبادلوں کی نئی راہیں کھلیں گی۔

چیئرمین HEAD نعیم مسعود نے اپنے خطاب میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں پالیسی ایڈووکیسی اور پائیدار ترقی کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی مؤثر ترقی کے لیے ایسی پالیسیوں اور اقدامات کی ضرورت ہے جو تعلیمی معیار، تحقیق، ادارہ جاتی استحکام اور پائیدار ترقی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی تعاون کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

تقریب کے اختتام پر سوال و جواب کے سیشن کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے بین الاقوامیت، اعلیٰ تعلیم کی ترقی، پالیسی سازی، تحقیق، بین الاقوامی روابط اور جامعات کو درپیش مختلف چیلنجز سے متعلق سوالات کیے۔ مقررین نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔