لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کے طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور بورڈ نے ہارڈ کاپی کی پرنٹنگ اور ترسیل کا پرانا سلسلہ مکمل طور پر ختم کر کے اب سافٹ فارم (ڈیجیٹل) میں رزلٹ کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس نئے فیصلے سے طلبہ کو اپنے رزلٹ کارڈز تک فوری اور بلا تاخیر آسان رسائی حاصل ہو سکے گی۔ لاہور بورڈ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔رزلٹ کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ
حکومت کا سکول آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ واپس لینے سے انکار، 500 اداروں کی منتقلی پر ڈٹ گئی
ریگولر امیدوار
ریگولر طلبہ کے رزلٹ کارڈز ان کے متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر ارسال کر دیے گئے ہیں جہاں سے ادارے انہیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
پرائیویٹ امیدوار: پرائیویٹ طلبہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے براہِ راست اپنے رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
آن لائن تصدیق اور بچت نئے رزلٹ کارڈز پر ایک خاص کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کی مدد سے نتائج کی فوری آن لائن تصدیق ممکن ہو سکے گی۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور ڈاک کے ذریعے ترسیل کے خاتمے سے نہ صرف کاغذ کی بچت اور عمل شفاف ہو گا، بلکہ بورڈ کو پرنٹنگ و پوسٹل اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی نمایاں بچت بھی ہوگی۔