اہم ترین

جامعہ کوہاٹ کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری، کے پی کے میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

کوہاٹ (ایجو کیشن رپورٹر) جامعہ کوہاٹ نے بین الاقوامی جامعات...

پنجاب یونیورسٹی میں نوجوان دوست اقدامات پر آگاہی سیمینار

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں حکومتی نوجوان دوست...

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس، 49 ویں کانووکیشن کی رجسٹریشن کا آغاز

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے 49...

جامعات میں انتظامی امور کو قانون کے مطابق چلایا جائے، پشاور ہائی کورٹ

انتظامی عہدوں پر باقاعدہ اور اہل افسروں کی مقرری...

ڈپٹی کمشنر لاہور کا گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اسلامیہ پارک کا دورہ، تعمیراتی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور (خبر نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول اسلامیہ پارک کا دورہ کیا اور وہاں جاری زیر تعمیر سائٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے موقع پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کلیم یوسف، اے سی سٹی رانا عامر لیاقت اور سی ای او ایجوکیشن طارق محمود سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

لاہور بورڈ، میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے لیے رول نمبر سلپس جاری

سکول پہنچنے پر سی ای او ایجوکیشن طارق محمود نے ڈپٹی کمشنر لاہور کا استقبال کیا اور جاری تعمیراتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ حکام کو تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار اور تیز رفتار پیش رفت کو یقینی بنانے کی سخت ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ

طلباء و طالبات کو بہترین اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سکول کی جدید تقاضوں کے مطابق جلد از جلد تعمیرِ نو مکمل کی جائے تاکہ طالبات بلا تاخیر اپنی تعلیم بہتر ماحول میں جاری رکھ سکیں۔