وہاڑی (نمائندہ خصوصی) یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، وہاڑی کیمپس میں "انسدادِ منشیات اور منشیات کے مضر اثرات” کے موضوع پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا
سیمینار کا اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر اکنامکس ڈاکٹر عارف اللہ نے کیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر زولوجی ڈاکٹر محمد فرحان ناصر اور اسسٹنٹ پروفیسر فزکس ڈاکٹر محمد عمران نے معاونت کی۔ تقریب کی صدارت کیمپس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ نے کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فرخ نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اور انہیں منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا صرف اداروں کی نہیں بلکہ والدین، اساتذہ اور پورے معاشرے کا مشترکہ فرض ہے