اسلام آباد (نمائندہ حصوصی) سیکرٹری وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ندیم محبوب نے تین روزہ ماسٹر ٹرینرز ٹریننگ (گروپ-II) اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو 26 ملین بچوں کے سکولوں سے باہر ہونے کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے
انہوں نے زور دیا کہ حکومت کی ذمہ داری صرف بچوں کو تعلیم تک رسائی فراہم کرنا نہیں بلکہ معیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی نتائج کو
تعليم کے ساتھ عملی مہارتوں پر توجہ دینا ہوگی، ڈین محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی
یقینی بنانا بھی ہے۔ حکومت نے غیر رسمی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کا نظام متعارف کراتے
ہوئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ انہوں نے ماسٹر ٹرینرز پر زور دیا کہ وہ حاصل کردہ معلومات اپنے ساتھی اساتذہ تک پہنچائیں اور کلاس رومز
میں بہتر تدریسی طریقوں کے عملی نفاذ میں ان کی رہنمائی کریں