اساتذہ نے علم و شعور کی عمارت تعمیر کی، مگر والد نے سوچ اور کردار کی بنیاد رکھی: رانا سکندر حیات
لاہور(ایجو کیشن رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس دن کو اپنے پہلے استاد یعنی اپنے والد کے نام منسوب کر دیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیر تعلیم نے کہا کہ دیگر تمام اساتذہ بھی ان کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، تاہم والد بطور استاد انسان کو زندگی کا پہلا سبق سکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا: "میں یومِ اساتذہ پر اپنے تمام اساتذہ کا مشکور ہوں، لیکن اپنے والد کی بہترین تربیت کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا سرمایہ سمجھتا ہوں۔”
ایچ ای سی کا ٹی ٹی ایس اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیان کے اہم نکات
استاد اور والد کو خراج تحسین آج کے دن تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور والد کا بالخصوص شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے خدمت اور سماجی ذمہ داری کا شعور دیا۔
خدمت کی سیاست میں نے اپنے والد سے خدمت، سیاست اور سماجی زندگی کے آداب سیکھے، اور آج انہی کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر خدمت کی سیاست کر رہا ہوں۔
شخصیت اور کردار کی تعمیر اساتذہ کی رہنمائی اور سرپرستی ناقابل فراموش ہے جن کی بدولت علم و شعور ملا، لیکن میرے والد نے میری سوچ اور کردار کی بنیاد رکھی اور اس بنیاد پر اساتذہ نے علم کی عمارت تعمیر کی۔
رہنمائی کا ذریعہ والد کا ہاتھ سر پر ہو تو زندگی کا مشکل ترین مرحلہ بھی آسان لگتا ہے، وہ بطور استاد آج بھی میرے لیے رہنمائی کا سب سے بڑا اور معتبر ذریعہ ہیں۔