فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی
جانب سے ایم ایس پاکستان سٹڈیز پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی میں یہ پروگرام بہار 2027 سے شروع
کیا جائے گاایچ ای سی کی طرف سے این او سی کا اجراء شعبہ ہسٹری و پاکستان سٹڈیز کی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور اعلیٰ تعلیم کے
فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طالبات کو تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ یونیورسٹی کی
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغہ امتیاز) نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے متعلقہ شعبے کے اساتذہ کو مبارکباد دی اور عزم
ظاہر کیا کہ یونیورسٹی اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی