کراچی (ایجوکیشن رپورٹر) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر کو وائس چانسلر کی ذمہ
داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وائس چانسلر افضال الحق کی ناپائیدار صحت کے باعث کیا گیا ہے، جو تشویشناک
علالت کے سبب اسپتال میں داخل ہیں جہاں ان کی کامیابی سے سرجری کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد عامر وائس چانسلر کی عدم موجودگی میں
یونیورسٹی کے انتظامی امور کی نگرانی کریں گے۔