ملتان (ایجوکیشن رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے گزشتہ روز نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ کیا
اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس نشتر ہسپتال ٹو سید فخر عباس شاہ اور آئی ڈیپ کے ڈائریکٹر عظیم
بھی ان کے ہمراہ تھے
وائس چانسلر نے نشتر ٹو کے میڈیسن، ای این ٹی، نیورو اسٹروک وارڈ، آئی سی یو اور فزیو تھراپی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا جہاں
انہوں نے طبی سہولیات، مریضوں کے علاج اور ہسپتال کے انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس دوران انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے لیے علیحدہ
جگہ مختص کرنے کی تجویز اور آئی ڈیپ حکام کے ساتھ نشتر ٹو کی عمارت سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا، بعد ازاں وائس چانسلر نے
مجوزہ سائٹ کا دورہ بھی کیا