اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کی کال کے باوجود فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اپنے تمام امتحانات مقررہ وقت پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث پشاور میں تعلیمی ادارے بند
تفصیلات کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے امتحانی شیڈول میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی تردید کرتے ہوئے ایک رسمی اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایف پی ایس سی کے تمام امتحانات بغیر کسی تاخیر یا تبدیلی کے جاری شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور امیدوار اپنے مقررہ امتحانی مراکز پر وقت پر پہنچیں