پشاور (سپیشل رپورٹر) کے پی کے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر صوبائی دارالحکومت میں واقع نجی تعلیمی اداروں کو آج جمعرات کے روز ایک دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ آج حیات آباد سے روانہ ہوگا جو مختلف راستوں سے
ہوتے ہوئے دوپہر کو بھانہ ماڑی، رامداس چوک، کوہاٹی چوک، جی ٹی روڈ، پیر زکوڑی پل اور چارسدہ روڈ کی جانب جائے گا۔ اس مذکور لانگ مارچ، شدید رش اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور کے تمام نجی تعلیمی اداروں (جامعات، کالجز اور اسکولوں) میں آج ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے