اہم ترین

تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے,ابرار احمد خان

اسلام آباد / راولپنڈی (پریس ریلیز) آل پاکستان پرائیویٹ...

شانگلہ گرلز سکول کے شاندار نتائج، ملالہ یوسفزئی کی مبارکباد

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی...

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی، نہم جماعت جنرل گروپ کی مارک شیٹس جاری

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) ثانوی تعلیمی بورڈ نے پہلے...

تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے فیسوں میں اضافہ کر دیا،تعلیمی حلقوں میں تشویش

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے...

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجو کیشن نجمہ نورین کو پیکٹا رپورٹ کرنے کی ہدایت

  راولپنڈی (ایجو کیشن رپورٹر) ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر...

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں عالمی یومِ کپاس کی تقریب

ملتان (ایجوکیشن رپورٹر ) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں عالمی یومِ کپاس کے موقع پر ’’کپاس برائے خوشحالی: تجارت، تبدیلی اور شراکت داری کے ذریعے ترقی‘‘ کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی، جبکہ اس میں فیکلٹی ممبران اور زراعت سے وابستہ دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز اور ماہرین نے شرکت کی۔

جامعہ کراچی نےخراب مالی حالات کے باعث حکومت سے فنڈز مانگ لیے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ کپاس پاکستان کا "سفید سونا” ہے اور یہ ملکی معیشت کے لیے ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس موقع پر شہزاد علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ کپاس کے شعبے کی حقیقی ترقی اور بہتری کے لیے حکومت، صنعت، جامعات، تحقیقی اداروں اور کاشتکاروں کے درمیان مسلسل اور مؤثر باہمی اشتراک انتہائی ناگزیر ہے۔