پشاور (کرائمز رپورٹر) خیبر ٹیچنگ ہسپتال (کے ٹی ایچ) کے ہاسٹل کے باہر ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعہ میں 3 افراد زخمی ہو گئے
۔ واقعہ کے بعد انساف ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر نبی جان کی مبینہ اغوا ئیگی یا گرفتاری کی اطلاعات کے بعد ہسپتال میں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے۔ ڈاکٹرز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سروسز معطل کر دیں اور ہسپتال گیٹ کے سامنے صدر کی بازیابی کے لیے رات گئے تک دھرنا دیا
ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو کا دورہ
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے مصروف ترین علاقے یونیورسٹی روڈ پر خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
دوسری جانب، انساف تحریک کے رہنما عرفان سلیم کے مطابق ڈاکٹر نبی جان کو اس وقت ہاسٹل کے سامنے سے اٹھایا گیا جب وہ ایمبولینس میں بیٹھنے کے لیے تیار تھے اور لانگ مارچ کے لیے جا رہے تھے۔ پی ٹی آئی قیادت اور ڈاکٹرز نے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سروسز معطل کر دیں اور متعلقہ حکام سے واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے