اہم ترین

پنجاب1کروڑ18لاکھ،سندھ70لاکھ اور کےپی کے میں50 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔حافظ نعیم

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم...

ملتان کی نجی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک طالب علم جاں بحق، متعدد زخمی

ملتان(ایجو کیشن رپورٹر) ملتان میں قائم ملتان یونیورسٹی آف...

علامہ اقبال میڈیکل کالج ،طالب علم کی موت پر انکوائری رپورٹ مسترد، طلبہ کا احتجاج

لاہور (ایجو کیشن رپورٹر) علامہ اقبال میڈیکل کالج  لاہور...

سکول صرف کتابی تعلیم کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں، گورنر خیبر پختونخوا

پشاور(ایجو کیشن رپورٹر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے اور سکول صرف کتابی تعلیم دینے کے مراکز نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کی تشکیل کے ادارے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ "پشاور ماڈل گرلز سکول ٹوڈلہ زاک روڈ” کی چیمپئن ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں پشاور ماڈل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشن کے ڈائریکٹرز محمد غیور سیٹھی، محمد اسد سیٹھی، پرنسپل پشاور ماڈل گرلز ٹو عنبرین سلیم، ایڈمنسٹریٹر محمد یونس سیٹھی، طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور اساتذہ میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ادارے کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، والدین اور بالخصوص ایوارڈز حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے 20 اساتذہ دنیا کے 2 فیصد زیادہ حوالہ دیے جانے والے سائنسدانوں میں شامل

کہ ادارے کی تعلیمی میدان میں مسلسل اچھی کارکردگی خوش آئند ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں مزید کہا:جدید تقاضے اور ٹیکنالوجی: دنیا مصنوعی ذہانت (AI) اور نئی ٹیکنالوجیز کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے، اس لیے خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو عالمی مسابقت کے لیے جدید تعلیم اور جدید مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔

مہارتوں کی اہمیت: نصابی تعلیم کے ساتھ طالبات کو سائنس، ٹیکنالوجی، تحقیق، تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور دیگر جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم: لڑکیوں کی تعلیم پورے معاشرے کے لیے سرمایہ کاری ہے، کیونکہ ایک تعلیم یافتہ عورت معاشرے کی بہتر تربیت اور ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔