پشاور(سپیشل رپورٹر) سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے 331 سرکاری سکولوں کو ‘گلوبل ورچوئل سکول’ کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں
اس اقدام کے تحت سائنس، ریاضی، انگلش اور آئی ٹی / کمپیوٹر سائنس کے اساتذہ کی کمی کو گلوبل ورچوئل سکول پلیٹ فارم کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ جی وی ایس کے ذریعے ان 331 سکولوں کے طلباء و طالبات کو قابل اور ماہر اساتذہ سے معیاری آن لائن تعلیم فراہم کی جائے گی،
امریکہ، 3 سالہ بچے نے کتاب لکھ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا
جس سے ان کی تعلیم میں تسلسل اور بہتری کو یقینی بنایا جا سکے گا
محکمہ تعلیم کا یہ اقدام صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو یکساں و جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور سرکاری سکولوں کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے